پہلی بار اڑھائی سالہ بچے کے خصیوں کو تھیلی میں اتارنے کا کامیاب آپریشن
میانوالی (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر مریم نواز ہیلتھ کلینک کندیاں کے قیام کی تاریخ سے ابتک میں پہلی بار اڑھائی سالہ بچے کے خصیوں کو تھیلی میں اتارنے کا کامیاب آپریشن۔۔۔۔
ایم ایس ڈاکٹر اکرام اللہ خان شہباز خیل کی زیر نگرانی اور ماہر بیہوشی ڈاکٹر کرنل عبدالطیف باقر کے ساتھ لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر حاجی زبیر عزیز ارائیں نے کامیابی سے کر دیا ہے بچے کے خصیئے جو کہ پیدائشی اس کے پیٹ میں رہ گئے تھے اور والدین کو بھی اڑھائی سال بعد پتہ چلا تاہم ڈاکٹر زبیر عزیز نے چیک اپ کر کے اپریشن تجویز کیا اور مہارت سے کامیاب آپریشن کر کے بچے کو اذیت سے نجات دلوائی ڈاکٹر زبیر عزیز نے بتایا کہ یہاں ہوسپٹل میں ہرقسم کے آپریشن فری اور ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں ۔ضرورت مند غریب نادار مریض جن کے سرجری بارے مسائل ہیں ہمارے ہاں چیک اپ کرائیں اور تسلی بخش آپریشن کروائیں جبکہ خواتین سے متعلقہ گائینی اپریشن و ڈیلیوری کیسز کے لیئے گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر موجود ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments