تندوروں پر اچانک چھاپے روٹی اور نان کا وزن چیک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ایس ڈی او پیرا فورس ظفر خان کے سلانوالی روڈ پر متعدد تندوروں پر اچانک چھاپے ، روٹی اور نان کا وزن چیک کیا گیا۔
حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں بھاری جرمانے عائد کردیے گئے ،انسپکشن کے دوران متعدد تندوروں پر روٹی اور نان مقررہ وزن سے تقریباً 15 گرام کم پائے گئے ، جس پر خلاف ورزی کرنے والے تندور مالکان کو موقع پر بھاری جرمانے کیے گئے ، ایس ڈی او پیرا فورس ظفر خان کا کہنا تھا کہ عوام کو مقررہ نرخ پر مقررہ وزن کی روٹی اور نان کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے تندور مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ آئندہ سرکاری نرخ اور مقررہ وزن کی مکمل پابندی کی جائے ، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس ڈی او ظفر خان نے واضح کیا کہ کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments