مون سون شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی ارشد احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرگودھا کو گرین سٹی بنانے اور صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مون سون شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سہیل خواجہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے ، اسی مقصد کے تحت مختلف اداروں کو اہداف دیے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل خواجہ نے بھی شجرکاری مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments