ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں ڈاکٹرز سمیت37 آسامیاں خالی
ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں ڈاکٹرز سمیت37 آسامیاں خالی ہسپتال بھلوال میں موجودڈاکٹروں کی کمی کوفوری پورا کیا جائے
بھلوال(نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں صرف 6 ڈاکٹرز تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں دستیاب ہیں جو کہ آنیوالے مریضوں کیلئے ناکافی ہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں ڈاکٹرز سمیت37 آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ عملے کی کمی کا بھی فقدان ہے اہلیان بھلوال وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور محکمہ صحت کے افسران بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں موجودڈاکٹروں کی کمی کوفوری پورا کیا جائے 7 لاکھ کی آبادی ہے جبکہ ٹی ایچ کیو بھلوال میں 24 گھنٹے میں 7ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر کو 12 گھنٹے ڈیوٹی کرنا پڑتی ہے اہلیان بھلوال اور مریضوں کا یہ مطالبہ ہے کہ فل فور 37 ڈاکٹر جن کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال میں آسامیاں خالی ہیں ان پر تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ بھلوال اور اسکے گردونواح سے آنیوالے عوام کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال سے بہتر طبی سہولیات میسرآسکیں نہ کہ وہ علاج معالجہ کیلئے مریضوں کو دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments