دامن مہاڑ کے مواضعات کی بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا ،ملک امیر حیدر

  دامن مہاڑ کے مواضعات  کی بنجر اراضی کو قابل کاشت  بنایا جائے گا ،ملک امیر حیدر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)حلقہ پی پی 81کے ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹرسابق چیئر میں ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ عظیم نہری منصوبہ جلالپور کینال پراجیکٹ ضلع خوشاب کی زرعی معیشت کے استحکام کا ضامن ہے۔

 اس عظیم پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد دئیوال ، منگوال ، جسوال کرڑ تلوکر سمیت دامن مہاڑ کے مواضعات کی ہزاروں ایکڑ بنجر اور ویران اراضی کو سیراب کر کے قابل کاشت بنایا جائے گا اور علاقہ میں ترقی وق خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس نہری پراجیکٹ کا جہلم پورشن چالو کر دیا گیا ہئے اور تحصیل پنڈ دادنخان کے مکین اس سے مستفید ہو رہے ہیں ضلع خوشاب میں یہ پراجیکٹ تکمیلی مرحلے میں ہے اور اس کے مکمل ہوتے ہی اس میں بھی پانی چھوڑ دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...