ملک اصغر کارلو کی انجینئر گل اصغر خان بگھور سے ملاقات ، برادری کے ہمراہ شمولیت کا اعلان
خوشاب(نمائندہ دُنیا )نورپورتھل کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ملک اصغر کارلو نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوری برادری کے ہمراہ بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی حلقہ پی پی 83 و امیدوار برائے ایم پی اے ملک گل داد خان نے ملک اصغر کارلو کا بگھور گروپ میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور،سربراہ بگھور گروپ و سابق ناظم یونین کونسل راہداری حکیم اقبال راہداری،چیئرمین یونین کونسل راہداری حاجی اقبال راہداری،سابق ممبر ضلع کونسل خوشاب نمبردار رانا محمد سلیم بھی موجودتھے ۔ چیئرمین یونین کونسل رنگپور بگھور ایڈووکیٹ ملک گلزار بگھور،چیئرمین یونین کونسل کھائی خورد سید نصرت علی شاہ،رنر اپ چیئرمین یونین کونسل لکو نمبردار ملک غلام ربانی چانوس،ملک وقاص بگھور،ملک سکندر حیات بگھور،ملک وارث بگھور،چوہدری وسیم سجاد وڑائچ،نمبردار ملک اسد بگھور،رانا اسلام دین،سیٹھ ثمر سلطان،ملک خدایار اعوان،ملک سجاد بھچر بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments