حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کے خون کا آخری قطرہ نچوڑ رہی ،سجاد احمد چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کے خون کا آخری قطرہ نچوڑ رہی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات ، گیس و بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔
جس طرح لوگ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آرہے ہیں اس سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عام انتخابات میں آئی ایم ایف کی غلامی کرنیوالے امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے۔،رہنماء پی ٹی آئی سجاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان خود کپتان ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک کے گراؤنڈ آباد ہوں خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں میں بھی کھیلوں کا جنون عروج پر ہے اور لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments