ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا
میانوالی (نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا۔ حکومتِ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو باضابطہ طور پر ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیتے ہوئے اسے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے 24 جولائی 2026ء کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔صوبائی کابینہ نے 23 جولائی 2026ء کے اجلاس میں اس فیصلے کی حتمی منظوری دی تھی، جس کے بعد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو میڈیکل کالج کے ساتھ تدریسی مقاصد (Teaching Purposes) کے لیے منسلک کیا گیا ہے ، جس سے نہ صرف میڈیکل طلبہ کو عملی تربیتی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ میانوالی اور گردونواح کے عوام کو جدید ترین اور اعلیٰ معیار کی علاج معالجے کی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments