لاری اڈا کے سامنے بیوٹیفکیشن وال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا میانوالی شہر کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے سلسلہ میں لاری اڈا کے سامنے بیوٹیفکیشن وال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن وال کے تعمیراتی کاموں کو سپیڈ اپ کر کے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ،کوالٹی آف ورک پر کسی قسم کا کمپرؤ مائز نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان دیگر افسران موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments