ڈیم بناکر پاکستان کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ، اشرف برہان

 ڈیم بناکر پاکستان کو بنجر ہونے سے  بچایا جاسکتا ہے ، اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کالاباغ سمیت دیگر ڈیم بناکر پاکستان کو نہ صرف بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ 25 ارب روپے سے زائد مالیت کا پانی سمندر میں گرنے سے بچانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

 اور آنیوالے وقتوں میں اگر پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کم از کم 25 ڈیم تعمیر نہ کئے گئے تو 2035ء تک ملک کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا ڑیگا اور اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی ،سابق امیدوار حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا کہ جس طرح بھارت نے پاکستان کے دریاؤں میں پانی چھوڑا ہے اگر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوتی تو اربوں روپے کا پانی ضائع ہونے کی بجائے زیر استعمال آسکتا تھا ۔مگر حکمرانوں نے گٹر نالی اور سڑکوں کی سیاست پر توجہ دی جس کی وجہ سے پاکستان ہر گزرتے دن کیساتھ پانی جیسے مسائل کا شکار ہورہا ہے اس وقت پاکستان کو زیر زمین پانی کے استعمال پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور آئندہ کیلئے پانی کو بچانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...