کاشتکارزرعی ٹیکنالوجی اور بہترین باغبانی طریقہ کار کو اپنائیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) محکمہ زراعت (توسیع)، سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے سٹرس کی بہترین پیداواری طریقہ کار اور ویلیو چین مینجمنٹ کے موضوع پر میگا فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علاقے کے ترقی پسند سٹرس کاشتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹ مومن مسعود ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی، محکمہ زراعت کی سفارشات اور بہترین باغبانی طریقہ کار کو اپنائیں تاکہ سٹرس کی پیداوار، معیار اور منافع میں اضافہ کیا جا سکے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈویژن سرگودھا نے اپنے خطاب میں باغات کی بہتر دیکھ بھال، جدید پیداواری تکنیکوں اور بہترین زرعی اصولوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر راحیل انور نے سٹرس کی برداشت کے بعد پیش آنے والے مسائل اور ویلیو چین مینجمنٹ پر تفصیلی لیکچر دیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments