ڈاکٹر شاہد اقبال میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کا انعقاد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) چک 74 جنوبی میں ڈاکٹر شاہد اقبال میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق صدر واپڈا ٹاؤن بھاگٹانوالہ کاشف ریاض گجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کاشف ریاض گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان نسل صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوگی۔ جس قوم کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں، اس قوم کے ہسپتال ویران رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments