موسلادھار بارش نے شہر کا نظامِ زندگی بری طرح متاثر کر دیا ،مسز نائلہ مشتاق

 موسلادھار بارش نے شہر کا نظامِ زندگی  بری طرح متاثر کر دیا ،مسز نائلہ مشتاق

میانوالی (نامہ نگار)لاہور میں بارش نے ہر طرف سیلابی صورتحال پیدا کر دی۔مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لاہور میں حالیہ موسلادھار بارش نے شہر کا نظامِ زندگی بری طرح متاثر کر دیا ہے ۔

مسلسل اور شدید بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں سمندر کا منظر پیش کرنے لگیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، کاروباری سرگرمیاں سست پڑ گئیں اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو گئے ۔بارش کا پانی بروقت نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ۔ کئی رہائشی آبادیوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا، جس کے باعث لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...