چوری شدہ 8 لاکھ کی 2 گائیں 2 بکرے اور 2 بکریاں برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی بروقت کارروائی، چوری شدہ 8 لاکھ روپے مالیت کی 2 گائیں، 2 بکرے اور 2 بکریاں برآمد، تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کے حوالے ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے سے چوری ہونے والی 8 لاکھ روپے مالیت کی 2 گائیں، 2 بکرے اور 2 بکریاں موسیٰ خیل کے علاقے سے برآمد کرلیں۔جنہیں مزید قانونی کارروائی کے بعد تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments