خاتون کی ویڈیو نامناسب الفاظ کیساتھ اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیس بک پر مبینہ طور پر خاتون کی ویڈیو نامناسب الفاظ کے ساتھ اپ لوڈ کرنے اور بدنام کرنے والے شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔
91جنوبی کے رہائشی عبد الرحمن نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر اس کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور ساتھ نازیبا الفاظ تحریر کیے ، جس سے خاندان کی بدنامی ہوئی، ویڈیو اور پیغام وائرل ہونے کے باعث اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بیٹی نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی،جس پرپو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments