بہترین اساتذہ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز میں شیلڈزکی تقسیم
بہترین اساتذہ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز میں شیلڈزکی تقسیم گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میانوالی 90 ٹاپ کالجوں کی لسٹ میں شامل
میانوالی (نامہ نگار)گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں ضلع بھر کے بہترین اساتذہ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز میں شیلڈز اور اسناد کی تقسیم کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز سرگودھا ڈویژن، ڈاکٹر ناہید ناز صاحبہ سرگودھا سے تقریب کو رونق بخشنے کے لیے بذاتِ خود تشریف لائیں ان کے ہمراہ تحسین رضا شیرازی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ناہید نے اپنے خطاب کے دوران کالج کی پرنسپل میڈم رقیہ خاتون نیازی کو ان کی انتھک محنت پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ صوبہ بھر کے 1800 کالجز میں سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میانوالی اپنی کارکردگی کی بناہ پر پنجاب کے 90 ٹاپ کالجوں کی لسٹ میں شامل ہے جبکہ سرگودھا ڈویژن میں کل 93 کالجز ہیں جن میں سے اسکی چھٹی پوزیشن ہے اور یہ بات خوش آئند ہے ۔اُنہوں نے مزید فرمایا کہ میانوالی کی طالبات کس قدر خوش نصیب ہیں کہ ضلع میانوالی سے سلیکٹ ہونے والے چار بہترین اساتذہ میں سے تین کا تعلق اُن کے کالج سے ہے ۔تقریب کی کاروائی میں درج ذیل شیلڈز اسناد اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔
*گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، میانوالی* - شیلڈ پرنسپل محترمہ رقیہ خاتون نیازی نے وصول کی۔ ضلع میانوالی کے بہترین اساتذہ (شیلڈز و اسناد)محترمہ افشاں مختار - اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی،محترمہ یاسمین بی بی - اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی،محترمہ روبینہ سردار - ایسوسی ایٹ پروفیسر سائیکالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی، شہزاد حسین - لیکچرار بیالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج عیسیٰ خیل، ضلعی فوکل پرسنز (شیلڈز و اسناد)،ملک عصمت اللہ - اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی - ضلعی فوکل پرسن، ڈینگی کنٹرول، محمد ذیشان خان - پرنسپل، گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج کالاباغ - ضلعی فوکل پرسن،محترمہ اُمِ کلثوم - لیکچرار فزیکل ایجوکیشن - ضلعی فوکل پرسن،محترمہ یاسمین بی بی - اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میانوالی - ضلعی فوکل پرسن، وزیرِاعلیٰ ہونہار سکالرشپ سکیم،ڈاکٹر بشیر نواز - لیکچرار ریاضی - ضلعی فوکل پرسن، اکیڈمکس شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments