تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر
تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نکاسی کے لیے ڈسپوزل اسٹیشنز پر 12 نئے پمپ نصب کیے جا رہے ہیں، بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب واسا لاہور قیصر رضا نے واسا سرگودھا کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبوں کی رفتار، تعمیراتی معیار، حفاظتی انتظامات اور لے آؤٹ پلان کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،دورے کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا سرگودھا ابوبکر عمران، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اصغر علی اور ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک نے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور تکنیکی امور پر بریفنگ دی،قیصر رضا نے کمپنی باغ اور رحمت العالمین پارک کے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس، جناح کالونی اور سلانوالی ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی معائنہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مون سون کے دوران بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز پر 12 نئے پمپ نصب کیے جا رہے ہیں، جس سے نکاسی آب کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔اختتام پر قیصر رضا نے منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بروقت تکمیل، اعلیٰ تعمیراتی معیار، شفافیت اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments