منتہا قتل کیس کے لواحقین کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا سے ملاقات
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)منتہا قتل کیس سرگودھا پراسیکیوشن کی مؤثر قانونی کاوشیں جاری۔
منتہا قتل کیس کے لواحقین نے وزیر پراسیکیوشن پنجاب رانا بلال احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لواحقین کے تحفظات اور قانونی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ انہیں مقدمہ کی موجودہ پیش رفت اور آئندہ قانونی مراحل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ صفدر، ایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھا، محمد اقبال گوندل، ایس ایچ او عطاء شہید اور میڈیا پرسن انیس اکرم بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے یقین دلایا کہ مقدمہ کی پیروی شفافیت، غیرجانبداری اور قانون کے تقاضوں کے مطابق جاری ہے اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام قانونی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments