سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں الیاس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خوف و ہراس پلایا گیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملز م موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments