حقیقی عوامی نمائندہ وہی ہوتا ہے جو عوام کی خدمت کو اولین ترجیح بنائے ،جاوید حسنین شاہ

حقیقی عوامی نمائندہ وہی ہوتا  ہے جو عوام کی خدمت کو اولین  ترجیح بنائے ،جاوید حسنین شاہ

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) میری سیاست کا نصب العین حلقہ کی ترقی اور علاقے کے عوام کی ترقی ہے ایک حقیقی عوامی نمائندہ وہی ہوتا ہے جو اقتدار نہیں، بلکہ عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔۔۔

 یہ بات مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر عوام کے مسائل سنتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا عمل ہماری پہچان ہے عوامی لیڈر وہی ہوتا ہے جو ہر مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے درمیان موجود رہے ، ان کی آواز سنے ، ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے ، اور اپنے کردار، دیانت داری اور کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل کرے ۔ یہی حقیقی قیادت اور عوامی نمائندگی کی اصل پہچان ہے ، الحمداللہ ، انہوں نے ہمیشہ عوام کی پکار پر لبیک کہا ہے اور عوام کے مسائل حل کئے ہیں انہیں اپنے عوام کی خدمت کرنے سے بے حد خوشی ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...