ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ،عثمان شانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لیگی رہنماء عثمان شانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ قیادت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ تیزی سے وسیع ہو رہا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔عوام اب منفی سیاست، الزام تراشی اور محاذ آرائی کے بجائے کارکردگی، ترقی اور عوامی مسائل کے عملی حل کو اہمیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر مہنگائی، روزگار، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں تاکہ ملک میں مثبت سیاسی ماحول اور جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments