خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب کے اہلکار نے کرایہ پر مکان دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور مزاحمت پر تشدد کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق غنی پارک کی رہائشی مسماۃ(ک)کو ملزم نے خود کو ستھرا پنجاب پروگرام کا ملازم اور ساتھ ہی پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے کرایہ پر مکان دلوانے کی پیشکش کی۔ بعد ازاں ملزم نے خاتون کو غنی پارک سے وقار ٹاؤن میں مکان دکھانے کے بہانے بلاکر اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی خاتون نے مزاحمت کی اور شور مچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرانے ، شواہد اکٹھے کرنے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ، جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...