بیوی کو نیم برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پرمقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم ٹاؤن گل والا میں شوہر کی جانب سے بیوی کو نیم برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے ، فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات پر اربن ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق دو سال قبل شبانہ کی شادی تواسین سے ہوئی، جس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ اس نے جھوٹ بول کر رشتہ طے کیا ،شادی کے بعد سے ہی ملزم بیوی کو مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ملزم نے جہیز میں دیا گیا سونا، زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی فروخت کر دیا،گزشتہ روز بھی ملزم مبینہ طور پر خاتون کو نیم برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بنا رہا اہل محلہ کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا ،جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش کا ٓآغاز کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments