بیوہ بہن کی بھینس،زیورات نقدی اور دیگر سامان ہڑپ کر لیا

 بیوہ بہن کی بھینس،زیورات  نقدی اور دیگر سامان ہڑپ کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سگے بھائی نے بیوہ بہن کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس، طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان ہڑپ کر لیا ،

کوٹمومن کی رہائشی نذیراں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی 4 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی بھینس ایک لاکھ 30 ہزار روپے نقدی، تقریباً ایک تولہ طلائی زیورات اور چار چارپائیاں اپنے بھائی محمد حسین کو امانتاً سپرد کی تھیں،جب خاتون نے اپنی امانت واپس مانگی تو ملزم ٹالتا رہا اور بعد ازاں سامان واپس کرنے سے انکار کر دیا،جس پر پولیس نے محمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...