ذہنی طور پر متاثرہ شخص تلاش کے بعدورثاء کے حوالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس پوسٹ انٹرچینج سیال موڑ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاوارث حالت میں ملنے والے ذہنی طور پر متاثرہ شخص کو تلاش کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سیال موڑ انٹرچینج پر ملا جو اپنا نام، پتہ اور گھر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر پا رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر اردگرد کے افراد اور مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز سے معلومات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ وہ سوات سے آنے والی ایک مسافر بس کے ذریعے سیال موڑ انٹرچینج پر اترا تھابعدازں جدید اور روایتی طریقہ تفتیش بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔ورثاء نے پولیس کی بروقت کوششوں اور انسانی ہمدردی پر اظہار تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments