یونین انجمن تاجران اولڈ میٹل اسکریپ کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب

یونین انجمن تاجران اولڈ میٹل اسکریپ  کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونین انجمن تاجران اولڈ میٹل اسکریپ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تنظیمی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے اولڈ میٹل اسکریپ کے تاجروں، یونین عہدیداران اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

 تقریب کا مقصد تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بناتے ہوئے تاجروں کے حقوق کے تحفظ، باہمی اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا تھا۔ تقریب میں یونین کے چیئرمین آفتاب احمد، صدر حاجی محمد ارشد، جنرل سیکرٹری تنویر احمد، فنانس سیکرٹری ذوالفقار چدھڑ، لیگل ایڈوائزر اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ سردار انصر بلوچ سمیت یونین کے عہدیداران اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...