حاملہ بکری کو مبینہ طور پر اینٹیں مار ہلاک کرنے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے کوٹ عمرانہ میں گھر میں داخل ہونے والی حاملہ بکری کو مبینہ طور پر اینٹیں مار کربے رحمانہ طریقے سے ہلاک کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
،پولیس کے مطابق محمد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بکریاں ڈیرے کی جانب لے جا رہا تھا کہ اس دوران اس کی دو ماہ کی حاملہ بکری، بھاگ کر محمد نواز اور عامر کے گھر میں داخل ہو گئی ،جس پر ملزمان نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر اینٹوں کے وار کر کے بکری کو ہلاک کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments