شہری کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے شہری کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے ، اہلیہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے شہری کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے ، اہلیہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق چک نمبر 91 جنوبی کے خالد محمود نے بتایاکہ اسے موبائل سے مسلسل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے ، مذکورہ شخص خود کو عورت ظاہر کرتا ہے اور اسے اہلیہ کو طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا،ملزم نے مبینہ طور پر شہری کو دھمکیاں دیں کہ انکار کی صورت میں اس کی اہلیہ کو جان سے مار دیا جائے گا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے موبائل نمبر کے مالک کا سراغ لگانے ، شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments