چوروں نے کریانہ سٹور کا صفایا کر دی
سرگودھا(سٹاف رپور) نامعلوم چوروں نے کریانہ سٹور کا صفایا کر دیا، پولیس کے مطابق چک 11ایم ایل کے ظہور احمد کے کریانہ سٹور سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا گھی،
چینی، گندم، 50 لیٹر پیٹرول، صابن، چاول، پتی، پاپڑ، دیگر کریانہ کا سامان اور 5 ہزار نقدی لے گئے ، جبکہ دکان کا سامان بھی بکھیر دیا واقعہ کا علم دکاندار کو صبح دکان کھولنے پر ہوا۔ جس پر پولیس نے موقع کا معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments