قدیم قبرستان کا 11فٹ چوڑا راستہ بااثر افراد نے بند کر دیا

 قدیم قبرستان کا 11فٹ چوڑا راستہ بااثر افراد نے بند کر دیا

قدیم قبرستان کا 11فٹ چوڑا راستہ بااثر افراد نے بند کر دیا راستہ بند ہونے سے اب میتوں کو فصلوں اور گندے پانی سے گزارا جا رہا

شاہ پور(نمائندہ دنیا) شاہ پور کے قریبی گاؤں مڈھ کے 60سالہ قدیم قبرستان کا 11فٹ چوڑا راستہ مبینہ طور پر بااثر افراد نے بند کر دیا۔ ایک ایکڑ پر محیط اس قبرستان میں مڈھ کی 5ہزار آبادی سمیت گردونواح کے لوگ تدفین کرتے ہیں۔ راستہ بند ہونے سے اب میتوں کو فصلوں اور گندے پانی سے گزارا جا رہا ہے ۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ باعزت راستہ نہ ہونے سے تدفین کے تقدس کی پامالی ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کا راستہ فوری بحال کرا کے مستقل رسائی دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...