تحریک انصاف نے اداروں کیخلاف منفی بیانیے کو فروغ دیا، شازیہ بانو

تحریک انصاف نے اداروں کیخلاف  منفی بیانیے کو فروغ دیا، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔

 ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے طرزِ سیاست سے انتشار، نفرت اور اداروں کے خلاف منفی بیانیے کو فروغ دیا، جس کے باعث ملک کو شدید سیاسی اور معاشی نقصان پہنچا۔ اورپاکستان پیپلز پارٹی بھی عوامی مسائل کے حل کے بجائے صرف سیاسی مفادات کے حصول میں مصروف ہے ، جبکہ مسلم لیگ (ن) عملی اقداما ت، عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...