عید میلادالنبی ؐکو شایانِ شان انداز میں منانے کیلئے تجاویز پر غور

عید میلادالنبی ؐکو شایانِ شان انداز میں منانے کیلئے تجاویز پر غور

عید میلادالنبی ؐکو شایانِ شان انداز میں منانے کیلئے تجاویز پر غور ربیع الاول کے دوران جلوس، محافلِ میلاد، مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے

شاہ پور(نمائندہ دنیا) جماعت اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام مسجد گلزار مدینہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی کوارڈی نیٹر حافظ اسامہ علی جاوید قادری نے کی۔اس موقع پر شاہ پور میں امیر پیر سید محسن رضا شاہ ،قاری صدر شہزاد علی گولڑی ، ناظمِ اعلیٰ حاجی منیر احمد ناز، نائب نظام قاری آصف شہزاد معینی ، آرگنائزر چوہدری نصرحیات گوندل کو جماعت اہل سنت کے عہدیداران نامزد کیا گیا اس کے علاوہ عید میلادالنبی کو حسبِ روایت نہایت عقیدت، احترام اور شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ضلعی کوارڈی نیٹر حافظ اسامہ علی جاوید قادری اور ناظم اعلیٰ حاجی منیر ناز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میلادالنبی کی تقریبات میں عشقِ رسول ، اتحادِ امت، امن، بھائی چارے اور دینی شعور کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران جلوس، محافلِ میلاد، کانفرنسز اور دیگر مذہبی پروگرام منظم انداز میں منعقد کیے جائیں گے اور ان کی کامیابی کے لیے تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔ نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ تنظیم کی مضبوطی، کارکنان کی دینی و تنظیمی تربیت اور عوامی خدمت جماعت کی اولین ترجیحات ہیں ۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن و استحکام اور اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...