بھکر میں پیپلز پارٹی نے زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

بھکر میں پیپلز پارٹی نے زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

بھکر میں پیپلز پارٹی نے زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب کے اختتام پر صدر کی لمبی عمر اور پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرآصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ پیالہ چوک بھکر میں سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی الحاج اعجاز علی شہانی، نائب صدر سرگودھا ڈویژن زین اعجاز شہانی ایڈووکیٹ ،سردار سمیع اﷲ روڈی خیل ضلعی نائب صدر،ملک محمد تنویر مہار،اشفاق تبسم، سردار الیاس قادری،محمد خان،خدا بخش،حسن رضا سیگڑا، شیخ محمد اصف، بلال احمد، محمد طارق ساحل ،محمد عامر کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز علی شہانی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ایک ایسی مدبر، باوقار اور جمہوریت پسند شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان میں مفاہمت، استحکام اور سیاسی توازن کو فروغ دیا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد’’پاکستان کھپے ‘‘کا نعرہ لگا کر قوم کو متحد رکھنے والے آصف علی زرداری نے 11 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر جمہوریت اور ریاست کے استحکام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی لمبی عمر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...