مون سون کی بارش سے کاروبار زندگی درہم برہم

 مون سون کی بارش سے کاروبار زندگی درہم برہم

مون سون کی بارش سے کاروبار زندگی درہم برہم نشیبی علاقے تلاب بن گئے ،آمدورفت کی راہیں مسدود ہو گئیں

خوشاب(نمائندہ دنیا )جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں مون سون کی موسلا دھار بارش سے کاروبار زندگی درہم برہم ہو گیا ، رات تین بجے سے صبح آٹھ بجے تک ہونیوالی طویل بارش کے دوران مین بازار جنوبی بازار ، کالج روڈ ، غلہ منڈی اور نیو جنرل بس سٹینڈ سمیت دیگر نشیبی علاقے تالابوں کے مناظر پیش کرنے لگے گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے سے آمدورفت کی راہیں مسدود ہو گئیں اور تاجروں و دکانداروں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے میں شدید دشواریوں کا کرنا پڑا نسیم کالونی ، وقار اسلم کالونی ، یوسف کالونی اعجار کالونی سمیت جوہر آباد کے دیگر نواحی علاقوں میں نکاسی آب کا موثر نظام نہ ہونے وجہ سے گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور لوگون کا گھروں سے باہر نکلنا ممکن نہیں رہا، بارش تھمتے ہی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہازیب حسین لابر کی ہدائت پر ایم ڈی واسا نے کالج چوک، ڈاکخانہ چوک، لائبریری چوک، پرانا لاری اڈا، گلشن ٹاون، خوشاب مین بازار، کابلی گیٹ، کٹھہ روڈ، نیو جنرل بس اسٹینڈ، محلہ لیویاں والا، پل ڈکوتراں والی، اسماعیل والی پلی، نالہ غوث نگر، ہائی سکول سمیت مختلف شاہراہوں، بازاروں، سیم نالوں، ڈسپوزلز اور دیگر نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...