بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، جماعت اسلامی
کلورکوٹ()جماعت اسلامی کے 7 اگست کے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس ہوا ۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور عوامی مسائل کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر پرامن ہڑتال اور احتجاج کی اپیل کے سلسلے میں کلورکوٹ میں مشاورتی و عوامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع بھکر امیر حسین شاہ اور جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالوہاب خان نیازی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں نے عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور عوام بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہیں،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments