ملک منصور کے گھر چھاپہ ،ڈسٹرکٹ بار خوشاب کی ہڑتال

 ملک منصور کے گھر چھاپہ ،ڈسٹرکٹ بار خوشاب کی ہڑتال

ملک منصور کے گھر چھاپہ ،ڈسٹرکٹ بار خوشاب کی ہڑتال واقعہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے ،غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات ناگزیر ، وکلا

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار خوشاب نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کے گھر پر لاہور پولیس کے چھاپہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے احتجاجا ہڑتال کر دی ،ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا۔ ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے صدر ملک زبیر حیات اتراء ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک ضمیر حیدر ماہل ایڈووکیٹ کے دستخطوں سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل ملک منصور اعوان ملک کے اعلی ترین آئینی و قانونی منصب پر فائز ہیں اور وکلاء کیلئے وقار ، دیانت اور پیشہ ورانہ اصولوں کی علامت ہیں، اس عظیم شخصیت کی رہائش گاہ پر پیش آنیوالا واقعہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے جسکی شفاف غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں غیر ذمہ داری ، غفلت اور اختیارات سے تجاوز کرنیوالے عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ قانون کی بالا دستی ، شہریوں کے بنیادی حقوق اور ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...