نامعلوم افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ،ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی

نامعلوم افراد کی گاڑی پر اندھا دھند  فائرنگ ،ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سعودی عرب روانہ ہونے والے نوجوان کو ایٔرپورٹ چھوڑنے جانے والا خاندان مسلح حملے کی زد میں آ گیا، نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی ہو گئے ،بتایا جاتا ہے کہ علاقے چک مصراں میں نامعلوم مسلح افراد نے ایٔرپورٹ جانے والی فیملی کی گاڑی پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ درخواست گزار محمد افضل کے مطابق وہ اپنے پوتے اسد علی کو سعودی عرب روانہ کرنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور ایٔرپورٹ جا رہے تھے کہ نالے کے پل کے قریب گھات لگائے 7 نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی روکنے کی کوشش کی،گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور فائرنگ کی زد میں آ کر عدیل رضا اورڈرائیور زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ پولیس نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...