شہریوں کو پریشان کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،زہرہ انور

شہریوں کو پریشان کرنے والے  عناصر کے خلاف کارروائی عمل  میں لائی جائے گی،زہرہ انور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عوام کو بروقت، شفاف اور باوقار خدمات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 اسی سلسلے میں نائب تحصیلدار زہرہ انور نے کہا ہے کہ کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کے جائز اور قانونی کام بلا تاخیر اور مکمل میرٹ پر انجام دیے جائیں گے ، جبکہ غیر ضروری تاخیر اور شہریوں کو پریشان کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نائب تحصیلدار زہرہ انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شفافیت، میرٹ، دیانت داری اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام احکامات اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے تمام پٹوار خانوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...