اسکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم جعفر نے یو ایس اسکواش لیول 2کوچنگ کورس مکمل کر لیا

اسکواش ایسوسی ایشن کے نائب  صدر وسیم جعفر نے یو ایس اسکواش  لیول 2کوچنگ کورس مکمل کر لیا

شاہپور صدر (نامہ نگار)سرگودھا ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم جعفر نے یو ایس اسکواش لیول 2کوچنگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔

سرگودھا ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن کے نو منتخب نائب صدر اور ممتاز اسکواش کوچ وسیم جعفر نے امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں واقع ارلن سپیکٹر یو ایس اسکواش سنٹر سے یو ایس اسکواش لیول 2کوچنگ سرٹیفکیشن کامیابی سے مکمل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا بلکہ سرگودھا ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن اور پاکستان کیلئے بھی ایک قابلِ فخر اعزاز حاصل کیا ہے ۔ ارلن سپیکٹر یو ایس اسکواش سنٹر دنیا کے معروف اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسکواش ٹریننگ و ڈویلپمنٹ مراکز میں شمار ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...