ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب بلاک نمبر 14جوہرآباد، چک نمبر 53ایم بی میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب محمد علی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات میں بلاک نمبر 14جوہرآباد، چک نمبر 53/MBاور اعظم کالونی چک نمبر 45/MBمیں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پولنگ کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے کئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
ان کے دورہ کے دوران پریذائیڈنگ افسران کی نگرانی میں پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہا تھا انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد علی نے کہا کہ ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل معمول کے مطابق، شفاف اور پرامن انداز میں جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments