چودھری ارشد علی ہنجرا ایڈووکیٹ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں گے ،شاہد القمر بھٹی

 چودھری ارشد علی ہنجرا ایڈووکیٹ  اپنے فرائض منصبی احسن انداز  میں انجام دیں گے ،شاہد القمر بھٹی

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے ممبر پنجاب بار کونسل چودھری ارشد علی ہنجرا ایڈووکیٹ کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے تہنیتی بیان میں محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری ارشد علی ہنجرا ایڈووکیٹ ایک باصلاحیت، تجربہ کار اور اصول پسند قانون دان ہیں۔ ان کا چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہونا وکلا برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے وکلا کے مسائل کے حل، بارز کی فلاح و بہبود، قانون کی بالادستی اور عدالتی نظام کی بہتری کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری ارشد علی ہنجرا ایڈووکیٹ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...