پیرا فورس کا دکاندار پر مبینہ تشدد،ڈپٹی کمشنر میانوالی معاملہ کو خود دیکھیں ، جمال احسن خان
میانوالی (نامہ نگار)پیرا فورس کے اہلکاروں کا دکاندار پر مبینہ تشدد،رکن قومی اسمبلی جمال احسن خان دکاندار کے ساتھ ہمدردی کرنے پہنچ گئے ۔
چند روز قبل میانوالی شہر کے محلہ میانہ، وتہ خیل روڈ کے دکاندار خرم شہزاد پر مبینہ طور پر پیرا فورس کے اہلکاروں نے پیرا فورس کے دفتر میں تشدد کیا تھا ۔ ایم این اے جمال احسن خان نے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے دکاندار خرم شہزاد اور اس کے والد اور بھائیوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس والوں کو چاہیے کہ جرمانہ کریں یا مقدمہ درج کریں لیکن تشدد اور گالم گلوچ کسی صورت جائز نہیں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر پیرا کے قوانین میں تشدد کی اجازت ہے تو قوانین سب کے سامنے رکھیں اور پھر جتنا چاہیں تشدد کرتے رہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو خود دیکھیں اور اس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائیں اور اگر پیرا فورس والے قصوروار ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments