تاجروں کے مفاد کیلئے جو کچھ ہو سکا ہم کریں گے ، آصف محمود چشتی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن اپنے تاجر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاجروں کے مفاد کیلئے جو کچھ ہو سکا ہم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار آصف محمود چشتی محمد اسلام شیخ منظور الہی نے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل اور نعیم اسلم کپور کے ہمراہ ریل بازار کے نو منتخب صدر شیخ تنویر احمد جنرل سیکرٹری خواجہ محمد طیب کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ تاجر اتحاد نہ صرف ہمارے مفاد میں ہیں بلکہ اس سے تاجروں اور شہریوں کے مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی۔ گزشتہ دنوں تاجروں کی تنظیم کے عہدے داران نے گول چوک اور کچہری بازار کے علاوہ صرافہ بازار اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن میں ہونے والے نقائص کی نشاندہی کی جس پر انتظامیہ متحرک ہوئی اور بیوٹیفکیشن کے نقائص کو دور کرنے میں مصروف ہے اس کا سہرا بلا شبہ تاجروں کے اتحاد میں ہی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments