خونی ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فروکہ روڈ اعواناں والی پل کے قریب خونی ڈکیتی کی واردات میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے پولیس کے مطابق تین مرکزی ملزمان کو سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر تین ملزمان سے تھانہ ترکھانوالہ پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments