لکڑی چوری کے الزام میں 6فراد کیخلاف مقدمہ درج

لکڑی چوری کے الزام میں 6فراد کیخلاف مقدمہ درج

لکڑی چوری کے الزام میں 6فراد کیخلاف مقدمہ درج مجموعی مالیت 1لاکھ 85ہزار روپے بتائی گئی، لکڑی گھروں میں چھپا رکھی تھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات کی نشاندہی پر تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سرکاری درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی چوری کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ فاریسٹ رینجر شعیب مقصود کی درخواست پر درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق فاریسٹ رینجر سرگودھا خوشاب روڈ بیٹ نمبر 1پر تعینات ہیں۔ دوران گشت کلومیٹر 180؍183آر ایل کے قریب جنگلاتی رقبے میں سرکاری درختوں کو کاٹا ہوا پایا گیا، جن میں کیکر اور سفیدہ کے درخت شامل تھے ۔ لکڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار روپے بتائی گئی ہے مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ سرکاری لکڑی مبینہ طور پر محمد اظہر، محمد صاحب عرف صابو، محمد رئیس عرف راجو، محمد جاوید اور محمد اسد سکنہ حاجی کالونی سرگودھا نے چوری کر کے اپنے گھروں میں چھپا رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...