علماء کیخلاف پوسٹ ‘پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

 علماء کیخلاف پوسٹ ‘پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

علماء کیخلاف پوسٹ ‘پولیس نے مقدمہ درج کرلیاسوشل میڈیا پر علمائے کے خلاف پوسٹ لگانے پر معذرت ،الطاف حسین

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)سوشل میڈیا پر علمائے کرام کیخلاف پوسٹ لگانے والے کیخلاف کلور کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔کلورکوٹ میں سوشل میڈیا پر علمائے کرام کے خلاف پوست لگانے والے شخص الطاف حسین کے خلاف کلورکوٹ کے علمائے کرام کی اپیل پر کلورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سوشل میڈیا پر علمائے کرام کے خلاف پوسٹ لگانے پر معذرت کرتا ہوں انسان سے غلطی ہو جاتی ہے تمام مسالک کے علمائے کرام قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر علمائے کرام کے خلاف پوسٹ لگانے والے کلورکوٹ کے الطاف حسین نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ان سے غلطی سرزد ہو گئی ہے وہ اپنی اس غلطی پر علمائے کرام سے معافی مانگتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ائیندہ ایسا نہیں کریں گے انہیں معاف کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ تمام مسالک کے علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں اور پوسٹ پر علمائے کرام سے معذرت خواہ ہیں اور معافی کے طلبگار ہیں۔سوشل میڈیا پر علمائے کرام کے خلاف کلورکوٹ کے الطاف نامی نوجوان نے گستاخانہ پوسٹ کر کے علمائے کرام کیساتھ زیادتی کی ہے ، قاری عزیز الرحمان نے شہر کے دیگر درجنوں علمائے کرام کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علمائے کرام کسی بھی صورت میں علمائے کرام مرکزی قائدین کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...