3 تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہونے سے سائلین پریشان

 3 تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہونے سے سائلین پریشان

3 تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہونے سے سائلین پریشان محکمہ مال کے دیگر کام بھی متاثر‘سرکاری محاصل کی ریکوریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ میں 3تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہونے سے سائلین پریشان محکمہ مال کا کام ٹھپ۔کلورکوٹ میں گزشتہ کئی ماہ سے ایک تحصیلدار اور دو نائب تحصیلداروں کی سیٹیں گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑی ہیں کلورکوٹ تحصیل میں تحصیلداروں کی منطور شدہ تین اسامیاں ہیں اور اس وقت تینوں خالی پڑی ہیں تحصیلداروں کی سیٹیں خالی ہونے سے محکمہ مال سے متعلقہ کاموں کے سلسلہ میں انے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور محکمہ مال کے دیگر کام بھی متاثر ہیں اور سرکاری محاصل کی ریکوریوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کلورکوٹ کے عوام نے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی بھکر سے کلورکوٹ کی تینوں تحصیلداروں کی سیٹیں مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...