دریائے سندھ کے بے رحم لہروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
دریائے سندھ کے بے رحم لہروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی سینکڑوں گھرانوں کی چودہ ہزارکنال زرعی اراضی اس وقت دریا برد ہوچکی
موچھ(نمائندہ دنیا)حکومت انتظامیہ اور حلقہ کے عوامی سیاسی نمائندگان کی نااہلی اور روایتی سستی۔ دریائے سندھ کے بے رحم لہروں نے یوسی دلیوالی قریشاں کے نواحی علاقہ موضع محمدشریف والی کی بقاء کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ھے ہر گزرتا دن عوام کیلے پریشانی کا باعث بن رہا ھے دریا بے قابو اور زمین کو بے بس بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت ملک محمد رمضان ساند نے میڈیا سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ موضع محمدشریف والی کی ہزاروں ایکڑ قیمتی اراضی اور سینکڑوں مکانات دریا کے سینے میں دفن ہو نے کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ سینکڑوں گھرانوں کی تقریبآ چودہ ہزارکنال قیمتی زرعی اراضی اس وقت تک دریا برد ہوچکی ھے اور موضع محمدشریف والی شہر کے قریب دیگر ڈیرہ جات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں انہوں نے کہا علاقہ کی عوام اس وقت شدت سے سرکاری امداد کے منتظر ھے انہوں نے کہا کہ اس وقت متاثرین علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو مسمار کرکے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے جبکہ دریا کٹاؤ نے نہ صرف زرعی زمینوں کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا بلکہ برصغیر کا سو سے دو سو سال پرانے تاریخی شہر محمدشریف والی کو بھی شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments