تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ
تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مون سون بارشوں، ممکنہ سیلاب، ہل ٹورنٹس اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب خرم حمید کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کی تیاریوں اور ان کی جانب سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین بتایا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ضروری مشینری، آلات اور افرادی قوت ہر وقت دستیاب ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خرم حمید نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطوں اور کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مربوط انداز میں کارروائی کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، واسا، میونسپل کمیٹی، ایریگیشن اور دیگر متعلقہ ادارے اپنی ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور تمام ضروری مشینری اور آلات کو مکمل طور پر فعال حالت میں رکھنے کی ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا، جبکہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہیگا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ، مانیٹرنگ اور بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو مون سون بارشوں کے دوران مکمل الرٹ رہنے ، فیلڈ مانیٹرنگ کو موثر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments