عوام کے جان و مال کا تحفظ‘ انصاف کی فراہمی ترجیح ‘ڈی پی او
عوام کے جان و مال کا تحفظ‘ انصاف کی فراہمی ترجیح ‘ڈی پی او کسی بھی شہری کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی ، کھلی کچہری سے خطاب
بھیرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھیرہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، انصاف کی بروقت فراہمی، جرائم کی روک تھام اور منشیات کا خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے کھلی کچہریاں انتہائی مؤثر ذریعہ ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شکایت کا شفاف انداز میں جائزہ لے کر قانون کے مطابق فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔کھلی کچہری میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر رانا شاہد سلطان، ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ اور سرکل کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن پر ڈی پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے اسے مؤثر اقدام قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments